ابنا: پاکستان کے شہرلاہور میں ریلوے اسٹیشن سے بم سمیت گرفتار ہونیوالے سلفی وہابی تکفیری دہشت گرد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے ملزم تکفیری دہشت گرد غلام عبد النبی کو انسداد دہشت گردی کے جج محمد شکیل کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،اس سے قبل پولیس نے دوبار ملزم غلام عبدالنبی کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تھا اور اس کے انکشاف پر دو ساتھیوں کو جوہر ٹاوٴن سے گرفتار کیا گیا،،ملزم غلام عبد النبی کو ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں رنگے ہاتھوں بم رکھتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سلفی وہابی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں سلفی وہابی دہشت گردوں کو پاکستان کے لئے خطرہ قراردیا جارہا ہےطالبان دہشت گردوں کا تعلق بھی سلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے جو کسی بھی انسانی، اخلاقی اور اسلامی کے قانون کے پابند نہیں ہیں۔
.......
/169